Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیمپ جیل: آئس کی سپلائی، رشوت وصول کرنیوالے ملازمین کیمروں کی آنکھ میں آگئے

بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کا الیکٹریشن قیدیوں کو منشیات سپلائی کرتا تھا
شائع 24 اگست 2023 02:02pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

کیمپ جیل میں آئس سپلائی کرنے، پیسے لے کر قیدیوں سے ملاقاتیں کرانے کا انکشاف ہوا ہے، رشوت وصول کرنیوالے ملازمین کیمروں کی آنکھ میں آگئے

جیل حکام کا کہنا ہے کہ الیکٹریشن محمد اسلم کیمپ جیل میں نائٹ شفٹ پرتعینات تھا، بجلی ٹھیک کرنے کے بہانے رات کو قیدیوں کو منشیات سپلائی کرتا تھا۔

حکام کے مطابق مشکوک حرکات پر الیکٹریشن محمد اسلم کی 2 روز قبل تلاشی لی گئی، تو اس دوران آئس برآمد ہوئی۔

جیل حکام نے کہا کہ تھانہ شادمان میں محمد اسلم کے خلاف مقدمہ درج کرادیا اور کرپشن میں ملوث 3 جیل وارڈرز کو بھی نوکری سے فارغ کردیا گیا ہے۔

punjab

CCTV

Camp Jail