Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عبدالرزاق شرقتل کیس: نامزد ملزمان کی عدم گرفتاری پرعدالت سی ٹی ڈی حکام پربرہم

عدالت نے سی ٹی ڈی کی جانب سے جمع عبوری چالان واپس کردیا
اپ ڈیٹ 24 اگست 2023 01:46pm
سینئر وکیل عبدالرزاق شر ایڈووکیٹ
سینئر وکیل عبدالرزاق شر ایڈووکیٹ

انسداد دہشتگردی عدالت ون کوئٹہ نے سینئر وکیل عبدالرزاق شر ایڈووکیٹ قتل کیس میں نامزد ملزمان کی عدم گرفتاری پر سی ٹی ڈی حکام پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

کیس کی سماعت کے دوران سی ٹی ڈی تھانہ کوئٹہ کے تفتیشی آفیسر نے عدالت میں چالان پیش کیا۔ سماعت اے ٹی سی ون کے جج سعادت اللہ خان بازئی نے کی ہے۔

نامزد ملزمان کی عدم گرفتاری اور بہتر تفتیش نہ ہونے پر عدالت سی ٹی ڈی حکام پر برہم کا اظہار کرتے ہوئے عبوری چالان واپس کردیا۔

عدالت نے سی ٹی ڈی کو مقدمے کی بہتر تفتیش کرکے شواہد اکٹھے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد چالان عدالت میں پیش کیا جائے۔

quetta

CTD