Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

علاج کے بعد مریض اسپتال کی ایمبولینس لے کر فرار، ویڈیو وائرل

ایمبولنس چرانے والے مریض کو اگلے ہی دن گرفتار کرلیا گیا۔
شائع 24 اگست 2023 02:55pm
تصویر؛ بہرین مومنٹس
تصویر؛ بہرین مومنٹس

بحرین کے نجی اسپتال میں صحت یاب ہونے کے بعد 23 سالہ مریض ایمبولینس چرا کر فرار ہوگیا لیکن یہ کارنامہ اسے مہنگا پڑا۔

سوشل میڈیا پر وائرلویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریض شفایاب ہونے کےبعد کتنی تیزرفتاری سے اسپتال کی ایمبولینس لے کر فرار ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر اس ایمبولنس چور کی ویڈیو گردش کر رہی ہے۔ دلچسپ واقعہ کی ویڈیو بنانے والا اس حرکت پرقہقہے لگا رہا ہے۔

بہت سے صارفین نے چورکی اس حرکت کو پبلیسٹی اسٹنٹ قراردیا ۔

مزید پڑھیں

بھارتی انتہاپسندوں نے گاندھی کی استھیاں چرا کر نازیبا الفاظ تحریر کردیے

چور نے چوری کے لیے گھر کے تمام افراد کو ہسپتال کیسے بھیجا؟

کوئٹہ میں بکرا چوری کی انوکھی واردات

تاہم پولیس نے اگلے ہی روز ایمبولینس چُرانے والے کو گرفتارکرلیا۔

پولیس کے مطابق اس حوالے سے ضروری قانونی اقدامات کیے جا رہے ہیں ، ایمبولینس چور کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Bahrain

Crime

Ambulance

Patient