Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں ڈاکوؤں کی شہری سے اسلحہ کے زور پر ڈکیتی، فوٹیج منظر عام پر آگئی

ڈاکو 30 ہزار روپے، موبائل فون، اے ٹی ایم کارڈز سمیت دیگر سامان لوٹ کر فرار
شائع 24 اگست 2023 12:06pm
سی سی ٹی وی فوٹیج۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
سی سی ٹی وی فوٹیج۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز

لاہور کے علاقے اچھرہ میں ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اچھرہ کے علاقے میں ڈاکوئوں نے شہری سے اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کی اور فرار ہوگئے۔

عثمان حفیظ نامی شہری اپنے ماموں کو ملنے ان کے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسے دھر لیا۔

ڈاکو متاثرہ شخص سے 30 ہزار روپے، موبائل فون، اے ٹی ایم کارڈز سمیت دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوئے۔

ڈکیتی واردات پر متاثرہ شہری عثمان حفیظ کی جانب سے اندراج مقدمہ کے لیے تھانے میں درخواست دائر کردی گئی۔

lahore

CCTV

Dacoits