مکھانے ہلکے سہی لیکن فوائد بھاری بھرکم ہیں
غذائیت سے بھرپوپھول مکھانے کو کم ہی افراد لفٹ کرواتے ہیں کیونکہ وہ نہیں جانتے کہ انہیں بطوراسنیکس یا کسی ڈش میں شامل کرکے کھایا جائے تو یہ صحت کے لیے نہایت مفید ثابت ہوتے ہیں۔
مکھانوں کو فوکس نَٹس یا لوٹَس سیڈز بھی کہا جاتا ہے، گول مٹول سا سفید مکھانا دراصل کنول کے پھول کا بیج ہوتا ہے۔
کیلشیم اور فائبر سے بھرپور پھول مکھانے جسم میں پیدا ہونے والے بُرے کولیسٹرول سے نجات دلاتےہوئے دل کو مضبوط اور صحت مند بناتے ہیں۔
غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ پھول مکھانوں کا روزانہ کی بنیاد پر استعمال کر کے صحت سے متعلق بے شمار طبی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
پھول مکھانہ کیا ہے؟
پھول مکھانہ کنول کے پودے کا بیج ہے، اس کا پودا تالابوں میں پانی کے نیچے پیدا ہوتا ہے، اس کے پھول اور پتے نیلوفر کے پھولوں او پتوں سے مشابہت رکھتے ہیں اور جڑچھوٹے مکھانے کے برابرہوتی ہے۔
پھول مکھانہ اورغذائیت
پھول مکھانہ میں کاربوہائیڈریٹ ، پروٹین، فائبر،میگنیشیم، پوٹاشیم، کیلشیم، آئرن، فاسفورس اچھی مقدارمیں موجود ہوتا ہے جو آپ کوصحت مند رکھتا ہے۔
اسی طرح مکھانوں میں کیلوریز اورچکنائی کم ہونے سمیت یہ گلوٹین سے پاک ہوتے ہیں ۔ انہی ناشتے میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
طبی فوائد:
وزن میں کمی کا ذریعہ
پھول مکھانہ کے استعمال سے جہاں کیلشیم اور آئرن کی مناسب مقدار حاصل کی جا سکتی ہے وہیں یہ وزن میں بھی کمی لاتا ہے۔
پھول مکھانوں میں کیلوریز کی مقدار بہت کم اور پروٹین کی وافرمقدار موجود ہوتی ہے جس کی وجہ سے اسے کھا کر پیٹ کافی دیر تک بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے، بھوک کم لگتی ہے اور اضافی وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
اینٹی آکسیڈنٹ کا ذریعہ
انسانی جسم میں اینٹی آکسیڈنٹس بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں، یہ انفیکشن سے بچانے سمیت بہت سی متعدد بیماریوں کے جرثوموں کا بھی خاتمہ کرتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق اینٹی آکسیڈنٹ دل کی صحت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، یہ دل کی بیماریوں، ٹائپ 2 ذیابطیس اور کینسر سے محفوظ رکھتے ہیں اور پھول مکھانے اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور غذا ہے۔
ہائی اور منفی کولیسٹرول لیول کا علاج
مکھانوں میں کولیسٹرول کی نہایت کم مقدار پائی جاتی ہے، اس میں فیٹ اور سوڈیم بھی بہت کم ہوتا ہے جو اسے ایک صحت بخش غذا بناتا ہے، یہی وجہ ہے کہ مکھانوں کے استعمال سے جسم میں کولیسٹرول بڑھنے کے بجائے کم ہوتا ہے۔
دل کی صحت کے مفید اسنیک
فائبر سے بھرپور مکھانہ ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے بے حد مفید ہے، مکھانوں میں میگنیشیم کی مقدار زیادہ جبکہ سوڈیم کی مقدار نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے، اس لیے مکھانوں کا استعمال دل کی صحت کے لیے بہترین قراردیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
السی کے بیجوں کے 9 حیرت انگیز فوائد
ٹھنڈا پانی پینے کے فوائد اور نقصانات
کافی پینے کے چند ایسے فوائد جو آپ نہیں جانتے
شوگر کے مریضوں کے لیے مفید
مکھانوں میں گلائیسیمکس انڈیکس (کاربوہائیڈریٹ پر مشتمل کھانے کی درجہ بندی کا نظام) بہت کم ہوتا ہے اس لیے انہیں شوگر کے مریض بھی کھا سکتے ہیں۔
ماہرینِ صحت و غذا بھی شوگر کے مریضوں کو پھول مکھانے کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔
Comments are closed on this story.