Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: ڈینگی بخار سے ایک مریض جان کی بازی ہار گیا، 59 مریضوں میں وائرس کی تصدیق

گزشتہ روز لاہور میں ڈینگی کے 27 نئے مریض سامنے آئے
اپ ڈیٹ 24 اگست 2023 03:16pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

لاہور میں ڈینگی بخار سے ایک مریض جان کی بازی ہار گیا، صوبے میں گزشتہ روز 59 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈینگی سے دم توڑنے والے شخص کی شناخت 50 سالہ محمد الیاس کے نام سے ہوئی ہے، جو نجی اسپتال میں زیر علاج تھا، جبکہ شہر میں ڈینگی بخار کے 27 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان کے مطابق رواں برس پنجاب میں ڈینگی کے 802 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 24 گھنٹے میں صوبے بھر میں 59 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

علی جان خان نے بتایا کہ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 266 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ روز 27 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے اسپتالوں میں ڈینگی کے کُل 70 مریض زیر علاج ہیں اور لاہور کے اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کُل 40 مریض زیر علاج ہیں۔

سیکرٹری ہیلتھ نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کیلئے 2678 بیڈ مختص کئے گئے ہیں، پنجاب کے اسپتالوں میں 50 بیڈز ڈینگی مریضوں کے زیراستعمال ہیں۔

punjab

dengue