Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

ورلڈ کپ وارم اپ میچز کا شیڈول جاری، پاکستان کن ٹیموں سے کھیلے گا؟

میگا ایونٹ کے وارم اپ میچز کا آغاز 29 ستمبر سے ہوگا جو 3 اکتوبر تک جاری رہیں گے
شائع 23 اگست 2023 11:29pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ آئی سی سی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ 2023 کے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کردیا۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے وارم اپ میچز کا آغاز 29 ستمبر سے ہوگا جو 3 اکتوبر تک جاری رہیں گے جبکہ میچز گوہاٹی، حیدرآباد اور تھروناتھا پورم میں کھیلے جائیں گے۔

کرکٹ ورلڈ کپ سے پہلے ٹوٹل 10 وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے، شیدڈول کے مطابق پاکستان ٹیم کل 2 وارم اپ میچز کھیلے گی، پاکستان اپنا پہلا وارم اپ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 29 ستمبر کو حیدر آباد دکن میں کھیلے گا۔

مزید پڑھیں

2 بار کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز ورلڈ کپ 2023 کی دوڑ سے باہر

پاکستان بھارت میچ ری شیڈول ہوگیا

ورلڈکپ 2023 میں شریک 10 ٹیموں کی لائن اپ مکمل

پاکستان ٹیم کا دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف حیدرآباد دکن میں ہی کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی کے شیڈول کے مطابق پہلے وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی جبکہ 29 ستمبر کو ہی جنوبی افریقا اور افغانستان کے درمیان وارم اپ میچ کھیلا جائے گا۔

30 ستمبر کو بھارت اور انگلینڈ کے درمیان میچ گوہاٹی میں کھیلا جائے گا جبکہ اسی روز آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں بھی آمنے سامنے ہوں گی۔

انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ 2 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں بھی 2 اکتوبر کو ہی مدمقابل ہوں گی۔

3 اکتوبر کو افغانستان اور سری لنکا کے درمیان وارم اپ میچ کھیلا جائے گا، اسی روز بھارت اور نیدرلینڈز کی ٹیموں کا بھی آمنا سامنا ہو گا۔

cricket

Pakistan Cricket Team

dubai

warm up matches

ODI World Cup

icc cricket world cup

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)