Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور شہر میں مارکٹیوں کے اوقات کار ایک بار پھر تبدیل

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے اوقات کار کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
شائع 23 اگست 2023 11:16pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور شہر کی مارکیٹوں کے لیے اوقات کار میں ایک گھنٹے کا اضافہ کردیا گیا، ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے شہر کی مارکیٹس رات 10 بجے کی بجائے 11 تک بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

لاہور شہر میں مارکٹیوں کے اوقات کار ایک بار پھر تبدیل ہوگئے، شہر بھر کی تمام چھوٹی بڑی مارکٹیں رات 11 بجے بند ہوا کریں گی۔

مزید پڑھیں

پنجاب بھر کی مارکیٹوں اور بازاروں کو رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی میں رعایت

توانائی بچت پلان: ملک بھر میں دکانیں، کمرشل ایریاز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے مارکیٹس رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی اٹھا لی

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے اوقات کار کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اس سے قبل شہر بھر کی تمام مارکٹیں رات 10 بند ہو جایا کرتی تھی۔

فارمیسیز، پٹرول پمپ اور پنکچر شاپ 24 گھنٹے کھولی جاسکیں گی جبکہ شاپنگ مال، بیکری اور سویٹ شاپس رات 11 بجے بند ہوا کریں گی۔

مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے پنجاب کی تمام منڈیوں کی مانیٹرنگ کی ہدایت

دوسری جانب نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے پنجاب کی تمام منڈیوں کی مانیٹرنگ کی ہدایت کردی جبکہ صوبائی وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام کو منڈیوں میں نیلامی کے عمل کو مانٹیر کرنے کا بھی حکم دیا۔

محسن نقوی کی زیرصدارت پرائس کنٹرول کے حوالے سے اجلاس میں صوبے کے عوام کو ریلیف دینے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے حکم دیا کہ صوبائی وزراء، مشیران، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز پنجاب میں تمام منڈیوں کی مانیٹرنگ کریں، اشیائے ضروریہ کی ریٹ لسٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، دکانوں پر ریٹ لسٹ نمایاں طور پر آویزاں کی جائیں اور زائد قیمت پر اشیاٗ فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔

محسن نقوی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مقرر کردہ قیمتوں پر اشیاء ضروریہ کی فروخت یقینی بنانے کا ٹاسک دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے باعث لوگوں کو مشکل کا سامنا ہے، ہم سب نے مل کر بھرپور کوشش کرنی ہے اور عوام کو حقیقی ریلیف دینا ہے۔

lahore

markets

Care Taker CM Punjab

mohsin naqvi

dc lahore

rafia haider

working hours