Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ کو محکمے تفویض، کس کو کونسی وزارت ملی

نگراں کابینہ میں بیشتر سابق بیوروکریٹ اور ٹیکنوکریٹس ہیں
اپ ڈیٹ 23 اگست 2023 11:39pm
تقریب کا انعقاد گورنر ہاؤس پشاور میں کیا گیا۔
تقریب کا انعقاد گورنر ہاؤس پشاور میں کیا گیا۔

خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ کو محکمے تفویض کردیے گئے ہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان نے نگراں صوبائی کابینہ کو محکمے تفویض کر دیے۔ عامرعبداللہ خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر داخلہ مقرر ہوگئے۔

مزید پڑھیں

خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ پر ایک نظر، سیاسی افراد نکال دیے گئے

خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ نے حلف اُٹھا لیا

سابق وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ اور کابینہ ارکان سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا حکم

بیرسٹر فیروز شاہ جمال کو محکمہ اطلاعات، ارشاد قیصر کو محکمہ جیل خانہ جات اور آصف رفیق کو محکمہ جنگلات و ماحولیات کا قلمدان سونپ دیا گیا۔

احمد رسول بنگش نگراں وزیر خزانہ اور نجیب اللہ سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر مقرر مقرر کردیے گئے جبکہ محمد قاسم جان کو تعلیم کا محکمہ سونپ دیا گیا۔

ارشد حسین شاہ خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر قانون، سید مسعود شاہ اسٹبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن کے وزیر، عامرعبداللہ نگراں وزیر برائے ضم شدہ اضلاع مقرر کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ریاض انور کو محکمہ صحت کا قلمدان دے دیا گیا جبکہ سید سرفراز علی شاہ کو نگراں وزیر ترقی و منصوبہ بندی اور ظفر اللہ خان کو نگراں وزیر ہاؤسنگ مقرر کردیا گیا۔

peshawar

care taker cm kpk

KPK caretaker government

Caretaker Cabinet of Khyber Pakhtunkhwa

CARETAKER GOVERNMENT SETUP