Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

سندھ بھر میں سود کے کاروبار سے منسلک افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

"ایسے لوگوں کیخلاف کارروائی کی جائے جو مجبور لوگوں کا فائدہ اٹھاتے ہیں"
شائع 23 اگست 2023 08:07pm

سندھ ہائیکورٹ نے صوبے بھر میں سود کے کاروبار سے منسلک افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے جو مجبور لوگوں کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ میں سود کے کاروبار کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے صوبے بھر میں سود کے کاروبار سے منسلک افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

عدالت نے آئی جی سندھ اور محکمہ داخلہ سندھ کو احکامات جاری کردیے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو بھی سودی کاروبار سے منسلک افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی گئی۔

جسٹس صلاح الدین پہنور نے احکامات میں کہا کہ آئی جی سندھ تمام ایس ایس پیز کو سود پر کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کریں۔ آئی جی سندھ کارروائی کرکے 26 ستمبر تک رپورٹ پیش کریں۔

عدالت نے احکامات دیے کہ سیکریٹری قانون 2 ماہ میں سود کے کاروبار کی روک تھام سے متعلق بنائے گئے ایکٹ کے رولز بناکر رپورٹ پیش کریں، اگر 2 ماہ رولز نہیں بنائے گئے تو سیکریٹری داخلہ عدالت میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

karachi

crack down

Sindh High Court

Interest payments

Interest businesses

interest