Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کیخلاف وکیل قتل کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا بینچ تبدیل

چیف جسٹس 3 رکنی بینچ کے سربراہ ہوں گے، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس جمال مندوخیل بھی شامل
اپ ڈیٹ 23 اگست 2023 07:11pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف وکیل قتل کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا بینچ تبدیل کردیا گیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کے سربراہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں

وکیل قتل کیس: عمران خان کو 24 اگست تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

وکیل قتل کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر سماعت کرنے والا بینچ ایک بار پھر تبدیل

کوئٹہ: وکیل قتل کیس میں عمران خان کیخلاف کارروائی روکنے کی استدعا مسترد

اس کے علاوہ جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس جمال مندوخیل بھی 3 رکنی بینچ میں شامل ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت جسٹس یحیحی آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی تھی۔

عدالت نے دستیاب بینچ کے سامنے 24 اگست کو سماعت مقرر کرنے کا حکم دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار اور شامل تفتیش کرنے سے روک رکھا ہے۔

پس منظر

واضح رہے کہ چند ماہ قبل کوئٹہ میں ائیر پورٹ روڈ پر عالمو چوک کے قریب فائرنگ سے سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر جاں بحق ہوگئے تھے، وہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سنگین غداری کیس کے درخواست گزار تھے۔

جس کے بعد 7 جون 2023 کو سنگین غداری کیس کے پٹیشنر اور سپریم کورٹ کے سینئر وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ کوئٹہ میں پی ٹی آئی چئیرمین کیخلاف درج کیا گیا تھا۔

مقدمہ مقتول وکیل کے بیٹے کی مدعیت میں شہید جمیل کاکڑ تھانہ میں درج کیا گیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف جمیل شہید پولیس تھانے میں زیر تعزیرات پاکستان کی دفعات 302، 109، 34 اور انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 6 اور 7 کے تحت درج کیا گیا تھا۔

اس سے قبل 15 جون کو وکیل ایڈووکیٹ عبدالرزاق شر قتل کیس میں کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت (ون) نے چیئرمین تحریک انصاف کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، جبکہ تحریک انصاف کے وکلاء نے وان ارنٹ گرفتاری بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔

21 جون کو لاہور ہائیکورٹ نے کوئٹہ میں وکیل کے قتل کے مقدمے میں سابق وزیراعظم عمران خان کی 3 جولائی تک حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔

Supreme Court

اسلام آباد

imran khan

justice umer ata bandiyal

pti chairman

Quetta Lawyer Murder Case

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)