Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

ریاست مخالف ایجنڈے پر کام کرنے والوں کا ہتھیار ڈالنے تک شکار کیا جائے گا، آرمی چیف

پاک فوج کے سپہ سالار کا جنوبی وزیرستان کے علاقے شیروانگی کا دورہ
شائع 23 اگست 2023 05:55pm

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے دشمن ایجنڈے کے تحت کام کرنے والے دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کو ریاست پاکستنا کے سامنے ہتھیار ڈالنے تک شکار کیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے علاقے اسمان منزہ کے قریب شیروانگی کے علاقے کا دورہ کیا۔

مزید پڑھیں

جنوبی وزیرستان: آپریشن کے دوران فائرنگ میں 6 جوان شہید، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی

یہ خوارج کون سی شریعت لانا چاہتے ہیں؟ جتھوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے، آرمی چیف

بیرونی اور اندرونی دشمنوں سے تب تک لڑیں گے جب تک ضرورت ہے، آرمی چیف

اس جگہ گزشتہ روز پاک فوج 6 بہادر جوان دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کو موجودہ انٹیلی جنس اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں سمیت موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بعدازاں جنرل سید عاصم منیر نے افسروں اور جوانوں سے بات چیت کی اور دہشت گردی کے خلاف کوششوں میں ان کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔

آرمی چیف نے کہا کہ شہداء ہمارا فخر ہیں اور پاکستان میں مکمل امن و استحکام کی بحالی تک ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے دشمن ایجنڈے کے تحت کام کرنے والے دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کو ریاست پاکستان کے سامنے ہتھیار ڈالنے تک ان کا شکار کیا جائے گا۔

اس سے قبل جنوبی وزیرستان آمد پرکور کمانڈر پشاورنے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا۔

rawalpindi

ISPR

COAS

South Waziristan

General Asim Munir

Army Chief General Asim Munir