Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی وکالت کرنے سے چیف جسٹس کا امیج خراب ہوگا، مریم نواز

توشہ خانہ کیس کا فیصلہ بادی النظر میں غلط قرار دیے جانے پر مریم نواز کا تبصرہ
شائع 23 اگست 2023 03:25pm
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز۔ فوٹو — فائل
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز۔ فوٹو — فائل

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے سپریم کورٹ کی جانب سے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ بادی النظر قرار دیے جانے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

عمران خان کی درخواست پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن اسلام آباد اوراسلام آباد ہائکورٹ کے ایک فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت کی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بادی النظر میں ٹرائل کورٹ نے ایک ہی دن میں فیصلہ دیا جو درست نہیں تھا، فیصلے میں خامیاں ہیں، ابھی معاملے میں مداخلت نہیں کر رہے، کل ہائی کورٹ کو فیصلہ کرنے دیں۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ بادی النظر میں غلط قرار دے دیا۔

عدالت عظمیٰ کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ بادی النظر میں غلط قرار دیے جانے پر مریم نواز نے ایکس پر مختصر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان کی وکالت کرنا انہیں اچھا نہیں بنا سکتا، بلکہ اس سے چیف جسٹس پاکستان کا امیج خراب ہوگا۔

PMLN

Maryam Nawaz

imran khan

tosha khana case

CJP Bandial

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

x.com