Aaj News

بدھ, نومبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Awwal 1446  

بٹگرام حادثہ: چیئر لفٹ کا مالک اور آپریٹر گرفتار، مقدمہ درج

چیئر لفٹ کے کنٹرول روم کو بھی سیل کردیا ہے، ڈی آئی جی ہزارہ
اپ ڈیٹ 23 اگست 2023 05:23pm
Battagram incident latest update , owner and operator of chairlift arrested, case filed - Aaj News

پشاور: بٹگرام میں چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹنے کے واقعے کے ایک روز بعد چیئر لفٹ کے مالک گلزرین اور آپریٹر اعجاز کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

دی آئی جی ہزارہ کے مطابق چیئرلفٹ کے مالک گلزرین اور آپریٹر اعجاز کے خلاف تھانا آلائی میں مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ چیئر لفٹ کے کنٹرول روم کو بھی سیل کردیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹنے کے واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختوںخواہ کے ضلع بٹ گرام میں آلائی جھنگڑئے پاشتو کے علاقے میں کیبلز ٹوٹنے سے چیئر لفٹ تقریباً 15 گھنٹے تک پھنس گئی تھی۔

دریا کے اوپر بلندی پر پھنسی ہوئی چئیر لفٹ میں نویں جماعت کے 8 طلباء سوار تھے، جنہیں گھنٹوں کی مشقت کے بعد بچایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

22 اگست کی صُبح سے رات تک بٹگرام کی تحصیل آلائی میں کیا ہوا

بٹگرام حادثہ: چیئرلفٹ چلانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کا این او سی لازمی قرار

خستہ حال اور حفاظتی معیار پر پورا نہ اترنے والی چیئر لفٹس فوری بند کرنے کی ہدایت

بٹگرام چئیرلفٹ میں پھنسے 3 بچے نمایاں نمبر لے کر نویں جماعت میں کامیاب

فضائی آپریشن کے دوران پاک فوج کے کمانڈوز نے چیئرلفٹ تک پہنچ کر تمام افراد کو بحافظت ریسکیو کرلیا تھا۔

دوسری جانب چیئر لفٹ حادثے کے فوری بعد نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے خستہ حال اور حفاظتی معیار پر پورا نہ اترنے والی چیئر لفٹس فوری بند کرنے کی ہدایت کردی تھی۔

peshawar

bittgram

chairlift incident