Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

رضوانہ کے سر کی سرجری کا فیصلہ تاحال نہ ہوسکا

فلیپ سرجری کا فیصلہ زخم کی حالت دیکھ کر کیا جائے گا
شائع 23 اگست 2023 12:34pm
تشدد کا شکار کم سن بچی رضوانہ۔ فوٹو — فائل
تشدد کا شکار کم سن بچی رضوانہ۔ فوٹو — فائل

سرگودھا میں سول جج کی اہلیہ کے تشدد کا نشانہ بننے والی گھریلو ملازمہ رضوانہ لاہورکے جنرل اسپتال میں پچھلے 29 روز سے زیر علاج ہے۔ رضوانہ کے معمولی زخموں کی آج پھر ڈریسنگ (پٹی) کی جارہی ہے۔

رضوانہ کے علاج کیلئے تشکیل دیے گئے میڈیکل بورڈ کی سربراہ پروفیسرجودت سلیم نے نمائندہ آج نیوز کو بتایا کہ رضوانہ کے معمولی زخموں کی آج پھرڈریسنگ کی جارہی ہے۔ بچی کے سر کے زخم گہرے ہیں۔

سربراہ میڈیکل بورڈ نے بتایا کہ رضوانہ کے چہرےاورکمر کے زخموں کی اسکن گرافٹنگ کرلی گئی ہے لیکن بچی کے سرکی فلیپ سرجری کا فیصلہ زخم کی حالت دیکھ کر کیا جائے گا۔

پروفیسر جودت سلیم کے مطابق رضوانہ کی ری کنسٹرکٹو پلاسٹک سرجری کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

ملازمہ تشدد کیس: رضوانہ کی گہرے زخموں کی فلیپ سرجری

ملازمہ تشدد کیس: سرجری کیلئے رضوانہ کے زخموں سے انفیکشن کے خاتمے کا انتظار

رضوانہ تشدد کیس میں ملزمہ کے شوہر سے جج کا منصب چھن گیا، تفتیش کیلئے طلب

انہوں نے مزید بتایا کہ سرجری سیشن کے دوران بچی کا کھانا پینا بند رکھا جاتا ہے۔ رضوانہ میل نیوٹریشن (غذائیت کی کمی)کا شکار ہے اور اس کی غذائی ضروریات پوری کی جا رہی ہیں۔

lahore

rizwana

maid torture case