Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

پاک روس سفارتی تعلقات کے 75 سال، پاکستانی عوام میں روسی پرچم تقسیم

خوش قسمت ہیں ہمیں پاکستان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، روسی سفیر
شائع 22 اگست 2023 11:06pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

روس کے قومی پرچم ڈے پر اسلام آباد مونومنٹ میں خصوصی تقریب کا انعقاد ہوا، روسی سفیر دانیلہ گانیج نے پاکستانی بچوں اورعوام کے ساتھ اپنا قومی پرچم لہرایا اور کہا کہ خوش قسمت ہیں کہ ہمیں پاکستان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے۔

پاکستان اور روس کے مابین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریب میں پاکستان مونومنٹ اسلام آباد کو روسی پرچم کے رنگوں کی مناسبت سے روشنیوں سے نہلا دیا گیا۔

روسی سفیر دانیلہ گانیج نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کی جانب سے مہمان نوازی پربہت خوشی ہوئی ہے، پاکستان مونومنٹ پر روس کا جھنڈا آویزاں کرنے پر پاکستان کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ تقریب دونوں ممالک کی مشترکہ کاوش کا نتیجہ ہے۔

مزید پڑھیں

’پاکستان کو بیچی جانے والی روسی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مارکیٹ بیسڈ ہوں گی‘

سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر پاک روس وزرائے خارجہ کا رابطہ

’پاک روس دوستی زندہ باد‘، بلاول کا سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر روسی حکومت کو مبارکباد

ان کا مزید کہنا تھا 14 اگست پر پاکستان کا جھنڈا ماسکو کے سینٹر پر آویزاں کیا تھا۔

تقریب میں پاکستانی عوام کے علاوہ روسی شہریوں نے بھی شرکت کی جبکہ تقریب میں پاکستانی عوام میں روسی پرچم بھی تقسیم کیے گئے۔

russia

پاکستان

اسلام آباد

diplomatic relations

Danila Ganich

russian ambassador