Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نگراں حکومت انتخابات پر کسی بھی طرح اثرانداز ہونے کی کوشش نہیں کرے گی، الیکشن کمیشن

سیکریٹری الیکشن کمیشن کی عام انتخابات کی تیاریاں جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
اپ ڈیٹ 21 اگست 2023 08:26pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے نگراں حکومت انتخابات پر کسی طور پر اثرانداز ہونے کی کوشش نہیں کرے گی، نئے ہدایت نامے کے مطابق نگراں حکومتیں جاری معاہدوں پر اقدامات کرسکیں گی۔

الیکشن کمیشن نے نگراں حکومتوں کے لیے جاری ہدایات میں اضافہ کردیا جس کے مطابق نگراں حکومت انتخابات پر کسی بھی طرح اثرانداز ہونے کی کوشش نہیں کریں گی، نگراں حکومتیں الیکشن کمیشن کی آگاہی سے دو طرفہ یا کثیر الفریقی معاہدہ یا فیصلے کے تحت اقدامات کرسکیں گی جبکہ نگراں حکومتیں جاری معاہدوں پر اقدامات کرسکیں گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی ایکٹ، بین الحکومتی کمرشل ٹرانزکشنز ایکٹ کے تحت جاری منصوبوں پر اقدامات کی اجازت ہوگی، نگراں حکومتیں نجکاری کمیشنز آرڈیننس کے تحت جاری معاہدوں منصوبوں پر فیصلے کرسکیں گی۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن کی عام انتخابات کی تیاریاں جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے تمام ونگز کو عام انتخابات کی تیاریاں جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی جبکہ انتخابات کی تیاریوں کے جائزے کے لیے سیکریٹری الیکشن کمیشن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کی نگرانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن عمرحمید کی زیر صدارت عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس ہوا، جس میں اسپیشل سیکریٹری اور چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز نے عام انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دی۔

مزید پڑھیں

عام انتخابات 90 روزمیں نہ کرانے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

مردم شمادی کی اشاعت کے بعد حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن کاآرڈر جاری

نگراں حکومت پنجاب کو کام سے روکنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے رپورٹ طلب

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے تمام ونگز کو عام انتخابات کی تیاریاں جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اداروں سے روابط اور انتخابی سامان کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے لیے صوبائی حکومتوں اور محکمہ شماریات سے نقشہ جات اور ڈیٹا کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

انتخابات کی تیاریوں کے جائزے کے لیے سیکریٹری الیکشن کمیشن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کی نگرانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، نگرانی کمیٹی تمام امور اور تیاریوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائے گی۔

ECP

اسلام آباد

Election Commission of Pakistan (ECP)

general elections 2023

secratory election commision