Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’راکھی نے جال میں پھنسایا، سابق شوہرعادل درانی نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

'مجھے کتنے کروڑادا کرنے ہیں یا کتنے مجھ تک آئیں گے، سب بتاؤں گا'
شائع 21 اگست 2023 01:24pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

بھارتی اداکار راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل خان درانی ایک بار پھر میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے، ان کا کہنا ہے کہ جلد اپنی سابقہ اہلیہ سے متعلق میڈیا پربات کریں گے۔

عادل خان نے جلد باقاعدہ پریس کانفرنس کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عادل خان کا کہنا ہے کہ میں باہر آیا ہوں، تو اب راکھی ساونت کے کئے گئے سلوک اوراس کہانی میں اپنے رُخ کو سب کے سامنے پیش کروں گا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ راکھی ساونت نے مجھے جال میں پھنسایا ہے، مجھے کتنے کروڑ روپے ادا کرنے ہیں یا کتنے مجھ تک آئیں گے، سب بتاؤں گا۔

مزید پڑھیں:

راکھی ساونت کے شوہر عادل خان درانی گرفتار

میری شادی خطرے میں ہے، راکھی ساونت

کیا راکھی ساونت کی شادی سلمان خان نے کروائی ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ میرے ساتھ کیا ہوا ہے،کیوں ہوا ہے، کس وجہ سے ہوا ہے، ساری باتیں بتاؤں گا۔

خیال رہے کہ راکھی ساونت نے اپنے شوہر پر دوسری خاتون کے ساتھ تعلقات رکھنے اور اداکارہ سے رقم ہڑپنے کا الزام عائد کیا تھا۔

اداکارہ کے الزامات کے سبب ممبئی پولیس اسٹیشن میں عادل خان سے اس بارے میں تفتیش کی گئی تھی۔

press conference

Rakhi Sawant

allegations

Adil Khan Durrani