Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں سے متعلق درخواست 9 سال بعد غیر موثرقرار

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواست خارج کردی
شائع 21 اگست 2023 11:36am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں سے متعلق درخواست کو غیرموثرقرار دے دیا۔

سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے استعفوں کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ 2013 کی اسمبلی معیاد پوری کرکے ختم ہوچکی ہے، استعفی سے متعلق درخواست غیر مؤثر ہو چکی ہے۔

چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔

واضح رہے کہ شاہد اورکزئی نے 2014 میں پی ٹی آئی کے استعفوں منظوری کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

Supreme Court