Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اس کتے کی موت پر انٹرنیٹ سوگوار کیوں ہے

چیمز نامی کُتا کینسر سے لڑنے کے بعد 12 سال کی عمر میں چل بسا۔
شائع 21 اگست 2023 09:49am
تصویر: انسٹاگرام
تصویر: انسٹاگرام

سوشل میڈیا صارفین ایک کتے کی موت پر انتہائی افسردہ ہیں، وائرل میم سنسسیشن کے طور پر شہرت حاصل کرنے والا چیمز نامی یہ کُتا کینسر سے لڑنے کے بعد 12 سال کی عمر میں چل بسا۔

کتے کے مالکان نے اس کے مداحوں کے ساتھ یہ خبر ایک جذباتی انسٹاگرام پوسٹ میں شیئر کی۔

چیمز جسے بالٹزی کے نام سے بھی جانا جاتا تھا، اپنی آخری تھوراسینٹیسیس سرجری کے دوران ایسی نیند سویا کہ پھر بیدار نہ ہوا، مالکان نے کُتے کے مزید علاج کا انتظام کرنے کا منصوبہ بنایا تھا ، لیکن بہت دیر ہو چکی تھی۔

چیمز نے 2018 میں انٹرنیٹ پر خوب شہرت حاصل کی تھی جب اس کی تصاویر وائرل ہوئیں۔ انٹرنیٹ صارفین نے پپ اور پنیر کی مماثلت سے میمز میں اس کتے کا نام چیمز رکھ چھوڑا۔ چیمز ہانگ کانگ میں اپنی مالکن کیتھی کے ساتھ رہتا تھا ،جو اسے ناقابل یقین حد تک فوٹوجینک سمجھتی تھی۔

مالکن کی جان سے چیمز کے لیے کی جانے والی طویل پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ ، ’چاہنے والے اُداس ہونے کے بجائے اس خوشی کو یاد رکھیں جو بالٹز دنیا کے لیے لائے تھے. اس نے وبائی مرض کے دوران بہت سے لوگوں کی مدد کی ہے اور آپ میں سے بہت سے لوگوں کے لئے بہت خوشیاں لایا لیکن اب اس کا مشن مکمل ہو گیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ وہ آسمان پر آزادانہ طور پر دوڑ رہا ہے اور اپنے نئے دوستوں کے ساتھ بہت لذیذ کھانا کھا رہا ہے‘۔

بالٹزی کے نام سے بنائے گئے انسٹا اکاؤنٹ سے مزید کہا گیا ہے کہ ، ’وہ ہمیشہ میرے دل کے اندر رہے گا. مجھے امید ہے کہ وہ آن لائن دنیا میں ہر ایک کے لیے خوشیاں لانا جاری رکھ سکتا ہے، یہ میری واحد عاجزانہ درخواست ہے‘۔

کتے کے انتقال نے بہت سے انٹرنیٹ صارفین کو اس کیلئے شدید دکھ کا اظہار کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ لوگوں نے اپنے غم کا اظہار کرنے اور چیمز کی اپنی پسندیدہ تصاویر اور میمز شیئر کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔

صارفین نے اس کتے کو ایک لیجنڈ اور میم کا بانی قراردیا۔

بہت سے افراد نے خاص طور پر وبائی امراض کے دوران چیمز کے مسکراتے ہوئے چہرے سے ملنے والی خوشی اور سکون کے لیے اس کا شکریہ ادا کیا۔

Cancer

Cheems

viral meme dog

Internet mourns