پیٹرول 97 اور ڈیزل 90 روپے فی لیٹر
حکومت یکم اگست 2023 سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 20 روپے کا اضافہ کرچکی ہے۔ پاکستان میں اس وقت پیٹرول کی قیمت 290.45 فی لیٹر جبکہ ڈیزل 293.40 پر فروخت ہورہا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 81.25 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔ اس وقت، برینٹ کروڈ 84.80 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں ہوئی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول 96.72 اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر میں فروخت کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
لیکن اس سے پہلے کے آپ پیٹرول پمپ کی جانب گاڑیاں، کین، بوتلیں اور بالٹیاں لے کر دوڑ لگائیں، یہ جان لیں کہ قیمتوں میں یہ کمی بھارت میں کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
پیٹرول، ڈیزل پر کتنا ٹیکس اور مارجن ہے، تفصیلات سامنے آگئیں
ڈیزل مہنگا ہونے کے بعد ٹرین کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا
روس نے بھارت کیلئے خام تیل پر رعایت ختم کردی
عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں پیٹرول 43 پیسے اور ڈیزل 41 پیسے سستا ہوا ہے۔ اسی طرح بہار میں پیٹرول کی قیمت میں 39 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 37 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔
گجرات میں پیٹرول اور ڈیزل 29 پیسے سستا فروخت ہو رہا ہے۔
کیرالہ اور آندھرا پردیش میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔
دوسری طرف آسام میں پیٹرول 43 پیسے اور ڈیزل 42 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔ مدھیہ پردیش میں یپیٹرول 33 پیسے اور ڈیزل 30 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
بھارت کے بڑے شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت درج ذیل ہے۔
- دہلی میں پیٹرول 96.72 روپے (پاکستانی 344.53) اور ڈیزل 89.62 (پاکستانی 319.24) روپے فی لیٹر
- ممبئی میں پیٹرول 106.31 (پاکستانی 378.69) روپے اور ڈیزل 94.27 (پاکستانی 335.80) روپے فی لیٹر
- کولکتہ میں پیٹرول 106.03 (پاکستانی 377.69) روپے اور ڈیزل 92.76 (پاکستانی 330.42) روپے فی لیٹر
- چنئی میں پیٹرول 102.74 (پاکستانی 365.97) روپے اور ڈیزل 94.33 (پاکستانی 336.02) روپے فی لیٹر
اس حساب سے دیکھا جائے تو پاکستان میں بھارت کے مقابلے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں نسبتاً کم ہیں۔
Comments are closed on this story.