Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی بورڈ کی نا اہلی، ورلڈکپ کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کا امکان

حیدرآباد پولیس نے مسلسل میچز کی بنا پر سکیورٹی دینے سے انکار کردیا
شائع 20 اگست 2023 05:23pm

بھارتی کرکٹ بورڈ کی نا اہلی سے ورلڈکپ کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کا امکان ہے۔ حیدرآباد پولیس نے مسلسل میچز کی بنا پر سکیورٹی دینے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حیدر آباد پولیس نے لگا تار دو دن میچز کی سکیورٹی نہ دینے کا مؤقف اختیار کیا ہے۔

حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے اس صورتحال میں سکیورٹی کے بارے میں تحفظات سے بھارتی بورڈ کو آگاہ کردیا ہے۔

راجیو گاندھی اسٹیڈیم حیدرآباد میں 9 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور نیدر لینڈز جبکہ 10 اکتوبر کو پاک سری لنکا میچز ری شیڈولڈ کئے گئے تھے۔

اس سے پہلے نووارتری تہوار کی وجہ سے پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا 15 کے بجائے 14 اکتوبر اور لاجسٹک مسائل کی وجہ سے پاک سری لنکا میچ دو روز پہلے شیڈول کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ورلڈ کپ 2023: آئی سی سی نے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا

پاک انگلینڈ میچ بھی کالی پوجا کی وجہ سے کولکتہ میں 12 نومبر کی بجائے 11 نومبر کو کیا گیا۔ اب اس صورتحال میں ایک مرتبہ پھر شیڈول میں تبدیلی کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔

PCB

ICC

BCCI

ICC ODI WORLD CUP 2023