Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

سمندری طوفان ’ہلیری‘ امریکا سے ٹکرائے گا، سیلاب کا الرٹ جاری

48 گھنٹے میں پورے سال کی بارش ہونے کا امکان، امریکی نیشنل ویدرسرو
شائع 20 اگست 2023 10:07am
جمعے کو ایک سیٹلائٹ تصویر میں میکسیکو کے بحر الکاہل کے ساحل سے سمندری طوفان ہلیری کو دکھایا گیا ہے۔
جمعے کو ایک سیٹلائٹ تصویر میں میکسیکو کے بحر الکاہل کے ساحل سے سمندری طوفان ہلیری کو دکھایا گیا ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے ہلیری نامی سمندری طوفان کے پیش نظرجنوبی حصے میں الرٹ جاری کردیا ہے۔

ممکنہ سمندری طوفان کی وجہ سے شدید بارش اور سیلاب کی توقع ہے۔ حکام نے کہا کہ کیلیفورنیا میں111 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چل سکتی ہے۔

مزید بتایا کہ لاس اینجلس، سان ڈیاگو، جنوبی کیلیفورنیا، نیواڈا اور ایریزونا میں بارش متوقع ہے۔

امریکی نیشنل ویدرسروس کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹے میں پورے سال کی بارش ہونے کا امکان اور سمندری طوفان پیشگوئی کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

واضح رہے کہ انتظامیہ نے کیلیفورنیا میں ساحلی لوگوں کیلئے شیلٹر ہومز قائم کر دیئے گئے ہیں۔

California

USA