Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کینیڈا کے جنگل میں لگنے والی آگ بے قابو، صوبے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی

ویسٹ کیلونا میں اہم عمارتیں بھی متاثر، ہزاروں افراد کی نقل مکانی
شائع 20 اگست 2023 08:49am
ویسٹ کیلونا میں اہم عمارتیں بھی متاثر،2400 سے زائد گھرخالی کرالیے گئے - تصویر/ روئٹرز
ویسٹ کیلونا میں اہم عمارتیں بھی متاثر،2400 سے زائد گھرخالی کرالیے گئے - تصویر/ روئٹرز

کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں جنگل میں لگنے والی آگ بے قابو ہوجانے پر صوبے میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے۔

حکام کی جانب سے مزید 15 ہزار گھرانوں کو نقل مکانی کا حکم دے دیا گیا جبکہ آگ نے کئی گھر جلا کر راکھ کردیا۔

ویسٹ کیلونا میں اہم عمارتوں کو آگ لگ گئی۔ دو ہزار چار سو سے زائد گھر خالی کرا لیے گئے۔

دوسری جانب اسپین کے جزیرے ٹینیرائف میں لگی آگ بھی بے قابو ہے۔ آگ سے متاثرہ علاقوں سے 26 ہزار افراد کو نکال لیا گیا ہے۔

آگ سے 11 قصبے متاثر ہو کر رہ گئے جبکہ امریکی ریاست ہوائی کے جزیرے ماوئی میں لگنے والی آگ سے ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں۔

شدید متاثرہ علاقے میں ریسکیو اور امدادی کام جاری ہے۔ آگ سے ایک سو گیارہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے ہوائی کے لیے اضافی وفاقی امداد کی منظوری دے دی ہے۔

canada

wildfire