Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شمالی وزیرستان میں دھماکا، 11 مزدور جاں بحق، سرکاری ذرائع

3 افراد لاپتہ ہوگئے جبکہ 2 مزدوروں کی حالت نازک ہے
شائع 19 اگست 2023 10:55pm
تصویر: گوگل میپس
تصویر: گوگل میپس

شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں بم دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 11 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا شمالی وزیرستان میں گل میر کوٹ کے قریب ایک گاڑی میں ہوا جس کے نتیجے میں 11 مزدور جاں بحق ہوئے اور 3 افراد لاپتہ ہوگئے جبکہ 2 مزدوروں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

گاڑی میں ٹوٹل 16 مزدور افراد سوار تھے، زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

North Waziristan

Blast

shawal