Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
03 Jumada Al-Awwal 1446  

آفیشل سیکریٹ ایکٹ میں ترمیم، ’اب سویلینز کا خصوصی عدالت میں ٹرائل ہوسکتا ہے‘

نئے قانون کا اطلاق آج کے بعد ہونے والے کیسز پر ہوگا، عابد زبیری
شائع 19 اگست 2023 10:05pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عابد زبیری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں سویلینز کے ٹرائل کا کیس چل رہا ہے، اب سویلینز کا خصوصی عدالت میں ٹرائل ہوسکتا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف نیا مقدمہ دائر ہوسکتا ہے۔

آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے عابد زبیری نے کہا کہ سپریم کورٹ آئین کی تشریح کرتی ہے، کوئی قانون بنیادی حقوق سے متصادم نہیں ہونا چاہیئے۔

صدر سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن نے کہا کہ آئین کے تحت ہر حال میں الیکشن 90 دن میں کرانے ہوں گے، حلقہ بندیوں کے لیے الیکشن میں تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں، الیکشن کمیشن 2 صوبوں میں الیکشن کرانے میں ناکام رہا، 2 صوبوں سے متعلق عدالت کا فیصلہ آچکا ہے۔

مزید پڑھیں

نئی مردم شماری کا نوٹیفکیشن، انتخابات مارچ تک جاسکتے ہیں، قانونی ماہر

’تنقید کی پرواہ نہیں‘، خصوصی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف فل کورٹ کی درخواست مسترد

پیپلز پارٹی کا الیکشن کمیشن سے حلقہ بندیوں کے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ

ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن مقررہ مدت میں الیکشن کرانے کا پابند ہے، حلقہ بندیوں کو وجہ بنا کرالیکشن ملتوی کرنا غیرقانونی ہوگا۔

نیب ترامیم کے حوالے سے عابد زبیری نے کہا کہ نیب ترامیم کچھ لوگوں کے کیسز ختم کرانے کے لے آئیں، نیب قوانین کو ہمیشہ سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا گیا، کچھ لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے قانون سازی کی گئی، قانون سازی کو بدنیتی پر مبنی نہیں کہا جاسکتا۔

فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن نے کہا کہ سپریم کورٹ میں سویلینز کے ٹرائل کا کیس چل رہا ہے، آفیشل سیکریٹ ایکٹ میں ترمیم کردی گئی ہے، اب سویلینز کا خصوصی عدالت میں ٹرائل ہوسکتا ہے، نئے قانون کا اطلاق آج کے بعد ہونے والے کیسز پر ہوگا۔

عابد زبیری نے عمران خان سے متعلق کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف نیا مقدمہ دائر ہوسکتا ہے۔

اسلام آباد

imran khan

rubaroo

pti chairman

Shaukat Paracha

abid zuberi

Military courts in Pakistan

general elections 2023

Civilians Trial in Military Courts

Constituencies

President Supreme Court Bar Association