نگراں حکومت پنجاب کو کام سے روکنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے رپورٹ طلب
لاہور ہائیکورٹ نے نگراں حکومت پنجاب کو کام سے روکنے کی درخواست پر تحریری حکم جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے قانون دان آفتاب باجوہ کی درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا۔
مزید پڑھیں
مردم شمادی کی اشاعت کے بعد حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن کاآرڈر جاری
تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے، الیکشن کمیشن کی ہدایت
نگراں حکومت کو کام کرنے سے روکا تو مشکلات ہوں گی، لاہور ہائی کورٹ
جاری حکم میں قرار دیا گیا کہ سرکاری وکیل نے نشاندہی کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری نہیں ہوا، الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیے، الیکشن کمیشن آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ داخل کرائے، درخواست پر مزید سماعت 7ستمبر کو ہوگی۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پنجاب میں نگراں حکومت کی آئین میں دی گئی معیاد ختم ہوچکی ہے، سپریم کورٹ نے الیکشن کی تاریخ میں توسیع کی لیکن نگراں حکومت پنجاب کی معیاد میں کو توسیع نہیں کی، صوبائی نگراں حکومت کی معیاد ختم ہونے پر اس کی قانونی حیثیت باقی نہیں رہیں، عدالت نگران وزیر اعلیٰ کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت نگراں حکومت پنجاب کو کام سے روکنے اور الیکشن کمیشن کو پنجاب میں نئی نگراں حکومت کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم بھی دیا جائے۔
Comments are closed on this story.