Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد میں یونیورسٹی طالبہ سے اجتماعی زیادتی، ملزمان 6 ماہ بلیک میل کرتے رہے

تھانہ شہزاد ٹاؤن میں مقدمہ درج، ملزم بلال نے ویڈیو بنا لی تھی
اپ ڈیٹ 19 اگست 2023 07:05pm

اسلام آباد کی یونیورسٹی میں طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے معاملے پر تھانہ شہزاد ٹاؤن نے طالبہ کی درخواست پر 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

یونیورسٹی طالبہ نے اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاؤن میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ بلال زمان میرے گاؤں کا اور میرا کلاس فیلو ہے، اپنے قریبی عزیز ولید کے ساتھ مجھے ایک گاڑی میں جوس پلانے لے کرگیا، گاڑی میں پہلے ہی 2 افراد عدنان اور شیخ عدیل موجود تھے، مجھے جوس پلایا جس کے بعد میں بے ہوش ہوگئی، ہوش آیا تو ایک خالی گھر میں تھی اور جسم پر کپڑے موجود نہیں تھے، ملزمان نے ویڈیو بناکر بلیک میل کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں

فیصل آباد میں 13 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

ٹریل تھری زیادتی کیس میں حیرت انگیز انکشاف، ’متاثرہ لڑکی‘ بڑے منصوبے کا حصہ نکلی

اسلام آباد میں 8 سالہ بچی سے 2 ملزمان کی مبینہ زیادتی

طالبہ نے پولیس کو بتایا کہ ولید اوربلال زمان 6 ماہ سے بلیک میل اور جنسی زیادتی کرتے رہے، مجھ سے پیسے اور زیورات بھی لے لیے۔

جس کے بعد تھانہ شہزاد ٹاؤن نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

یونیورسٹی طالبہ سے زیادتی پر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، اسلام آباد پولیس

دوسری جانب ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ یونیورسٹی طالبہ کے ساتھ زیادتی کے معاملے پر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں، تفتیش کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں مکمل کیا جائے گا، ایسے فعل کے مرتکب ملزمان کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

اسلام آباد

Rape Case

university student