Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

کراچی میں زیر تعمیرعمارت سے گر کرمزدور ہلاک ہوگیا

ہلاک مزدور تین، چار سال سے کراچی میں مزدوری کررہا تھا
شائع 19 اگست 2023 04:13pm
مزدورخستہ حال عمارت سے گر کرہلاک ہوا ہے۔ تصویر/ آج نیوز
مزدورخستہ حال عمارت سے گر کرہلاک ہوا ہے۔ تصویر/ آج نیوز
تصویر/ آج نیوز
تصویر/ آج نیوز

کراچی کےعلاقے شاہ فیصل کالونی میں زیر تعمیرعمارت سے گر کرمزدور ہلاک ہوگیا۔

ہلاک مزدورکی شناخت 25 سالہ رمضان کے نام سے ہوئی ہے، وہ گھوٹکی کا رہائشی تھا اور تین چار سال سے کراچی میں مزدوری کررہا تھا۔

ساتھی مزدورکا کہنا تھا کہ رمضان فجر کی نماز پڑھ کے واپس گھر کی سیڑھی چڑرہا تھا کہ 40 گز پر گراؤنڈ پلس تھیری کی تعمیرخستہ حالی کا شکارتھی جس کی وجہ سے رمضان سیڑھی سے جیسے ہی اپنے گیٹ کی طرف بڑھا نیچے گرگیا۔

مزدوروں کا شکوہ تھا کہ ایمبولینس تاخیر سے پہنچی اگر بروقت پہنچ جاتی، تو رمضان بچ سکتا تھا۔ بروقت مدد نہ ملنے پر مزدوروں نے شاہ فیصل کالونی پر احتجاج کیا۔

karachi

sindh