Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملازمہ تشدد کیس: سرجری کیلئے رضوانہ کے زخموں سے انفیکشن کے خاتمے کا انتظار

فلیپ سرجری کا فیصلہ 21 اگست کو کیا جائےگا، پروفیسر جودت سلیم
شائع 19 اگست 2023 01:30pm
تصویر/  گھریلو ملازمہ رضوانہ
تصویر/ گھریلو ملازمہ رضوانہ

سابق سول جج کی اہلیہ کے ہاتھوں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بننے والی گھریلو ملازمہ رضوانہ ستائیس روز سے لاہورجنرل ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔ رضوانہ کا آکسیجن لیول اور پلیٹ لیٹس نارمل ہوچکے ہیں۔ سرجری کا فیصلہ پیر کو کیا جائے گا۔

ڈاکٹرز کے مطابق رضوانہ کی اسکن گرافٹنگ یا فلیپ سرجری کا فیصلہ پیر کو کیا جائے گا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق رضوانہ کی حالت پہلے سے بہتر ہے، اس کے زخموں سے انفیکشن کے خاتمے کا انتظارکیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹرز پیر 21 اگست کو رضوانہ کے سر، چہرے اور کمر کے زخموں کی حالت دیکھ کر فلیپ سرجری یا سکن گرافٹنگ کریں گے۔

سربراہ میڈیکل بورڈ پروفیسرجودت سلیم کے مطابق رضوانہ کے چہرے کے کچھ زخموں کی اسکن گرافٹنگ کی گئی ہے، سر کے زخموں کو فلیپ سرجری کی ضرورت ہے۔

پروفیسرجودت تسلیم کے مطابق فلیپ سرجری بڑے اور گہرے زخموں کی ہوتی ہے جس میں مختلف ٹشوز زخموں پر لگائے جاتے ہیں۔

lahore

rizwana

maid torture case

lahore general hospital