Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور کی ماتحت عدالتوں میں پولیس کا داخلہ بند، تالہ بندی

وکلاء کیخلاف مبینہ کارروائیوں پرلاہور بارایسوسی ایشن کا اقدام
شائع 19 اگست 2023 01:00pm
تصویر/ سوشل میڈیا
تصویر/ سوشل میڈیا

لاہور بارایسوسی ایشن نے وکلاء کیخلاف کارروائیوں کے باعث ماتحت عدالتوں میں لاہور پولیس کا داخلہ بند کردیا-

لاہور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے لاہور کی ماتحت عدالتوں کی تالہ بندی کی گئی جس کے باعث پولیس ملازمین کیساتھ ساتھ سائلین کا بھی عدالتوں میں داخلہ بند کر دیا گیا۔

تالہ بندی کے باعث سائلین کو مقدمات کے حوالے سے پیشی کے سلسلے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

لاہور بار کے صدر انتظار حسین کے مطابق آج سے لاہور پولیس کے کسی اہلکار کو عدالت میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

انہوں نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وکلاء کیخلاف کارروائیاں بند کی جائیں اور ان کے گھروں پر چھاپے مارنے اور ہراساں کرنے سے روکا جائے۔

چند گھنٹوں کی تالہ بندی کے بعد سائلین کیلئے ماتحت عدالتوں کے دروازے کھول دیے گئے۔

Lahore High Court

Punjab police