Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

خیبرپختونخوا: سابق نگراں وزیر منظور آفریدی جاتے جاتے 4 گاڑیاں ساتھ لےگئے

وی 8 سمیت چاروں قیمتی گاڑیوں کی واپسی کیلئے خط لکھ دیا گیا
شائع 19 اگست 2023 12:23pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

خیبرپختونخوا کے سابق نگراں وزیر منظور آفریدی جاتے جاتے سرکاری گاڑیاں بھی ساتھ لے گئے۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق منظور آفریدی 4 گاڑیاں اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

عہدہ نہ ہونے کے باوجود سرکاری گاڑیاں ساتھ لے جانے پر محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں کی واپسی کے اقدامات شروع کردیے ہیں۔

آفیسر انچارج نے اس حوالے سے ڈی جی ایکسائز کو خطلکھ کر بتایا ہے کہ منظور آفریدی وی 8 سمیت چار قیمتی گاڑیاں ساتھ لے گئے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری ایکسائز کے ذریعے منظور آفریدی سے گاڑیاں واپس لی جائیں۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخواہ کی نئی نگراں کابینہ نے آج حلف اٹھایا ہے۔

خیبر پختونخوا

kp

KPK caretaker government

KPK caretaker CM

manzoor afridi