Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے چند مقامات پربارش کا امکان ظاہرکیا ہے
اپ ڈیٹ 19 اگست 2023 11:43am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

محکمہ موسمیات نے کہا کہ ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں دن بھرموسم گرم اورمرطوب رہے گا اور شہرکے چند مقامات پربارش کا بھی امکان ہے۔

خیبرپختونخواکے بیشتراضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا جن میں دیر، سوات، ایبٹ آباد، کوہاٹ، ملاکنڈ میں گرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے۔

پنجاب میں لاہور، راولپنڈی، مری اور گلیات میں بارش کا امکان ہے، جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

بلوچستان اور صوبہ سندھ کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

Met Office

Heat Wave