Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

واشنگٹن، مسجد میں بم کی اطلاع پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

پولیس کا جھوٹی اطلاع دینے والے کیخلاف کارروائی کا اعلان
اپ ڈیٹ 19 اگست 2023 10:56am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں مسجد میں بم کی اطلاع پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔

میٹروپولیٹن پولیس نے تمام نمازیوں کو محمد نامی مسجد سے باہر نکال دیا اور مسجد کی تلاشی لینے کے بعد اطلاع جھوٹی نکلی۔

پولیس نے جھوٹی اطلاع دینے والے کے خلاف کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے واقعے کو نفرت انگیز جرم قرار دیا۔

مسجد کے امام یوسف سلیم نے کہا کہ پولیس جمعے خطبہ کے دوران مسجد میں بم کی موجودگی کی دھمکی ملنے کے بعد آئی۔

مسجد کے سیکیورٹی چیف محمد عبدالمالک نے تمام نمازیوں عمارت کو فوری طور پر خالی کرنے کہا، جبکہ امام مسجد نے زور دیا کہ پولیس کے کتے نماز کی جگہ میں داخل نہ ہوں۔

امام یوسف سلیم کے مطابق مسجد کی تلاشی لینے کے بعد معلوم ہوا کہ بم کی موجودگی کی اطلاع جھوٹی تھی۔

اس سے پہلے بھی پولیس نے سینیٹ کے دفتر کی عمارتوں کے اندر کی تلاشی نے خوف و ہراس پھیلا دیا تھا کیونکہ ایک مشکوک کال موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ عمارت کے اندر ایک نشانے باز موجود ہے۔

Washington DC

USA