روس سے بھاگ کر امریکا جانیوالا وزیر ٹرک چلانے پر مجبور
روس کی ریاست شمالی کومی جمہوریہ کے سابق وزیر زراعت، ڈینس شیرونوف ملک کی مخصوص پالیسی کی وجہ سے بھاگ کر امریکا پہنچے اور آج کل ٹرک چلا کر گزر بسر کررہے ہیں۔
ماضی میں روسی صوبائی وزارت کے مزے لینے والے ڈینس شیرونوف اب ایک ٹرک ڈرائیور کے طور پر کام کرتے ہیں، اور امریکا کی وسیع شاہراہوں سے گزرتے ہیں۔
ڈینس شیرونوف گزشتہ سال روس سے فرار ہو گئے تھے اور گزشتہ چھ ماہ سے وہ امریکا میں ٹرک چلا رہے ہیں۔
فوجی مسودے سے بچنے کے لیے روس سے فرار ہونے والے سابق وزیر ڈینس شیرونوف کا کہنا ہے کہ وہ اب اتنا ہی کماتے ہیں جتنا وہ ایک افسر کے طور پر کماتے تھے۔
انھوں نے برطانوی اخبار کو بتایا کہ گزشتہ چھ ماہ سے ٹرک ڈرائیور کی حیثیت سے 45 ریاستوں کی شاہراہوں پر سفر کر رہا ہوں تاکہ ’روزی کما سکیں‘ کیونکہ وہ اپنی سیاسی پناہ کی درخواست پر کارروائی کا انتظار کر رہے ہیں۔
دی گارڈین کو انھوں نے اپنے روس سے فرار ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال ستمبر میں فوج میں شمولیت کا مسودہ موصول ہوا اس کے بعد روس سے فرار ہو گیا تھا۔ فرار کے بعد پہلے میکسیکو گیا جہاں سے انہوں نے پیدل امریکی سرحد عبور کی اور پناہ کی درخواست کی۔
Comments are closed on this story.