Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیمپ ڈیوڈ میں امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا کے تاریخی مذاکرات

سہ فریقی سربراہی اجلاس کا انعقاد چین اور شمالی کوریا کے بارے میں خدشات کے تناظر میں کیا گیا
شائع 19 اگست 2023 12:09am
فوٹو ــ روئٹرز
فوٹو ــ روئٹرز

امریکی صدر جو بائیڈن نے جاپان اور جنوبی کوریا کے اپنے ہم منصبوں کا کیمپ ڈیوڈ میں خیرمقدم کرتے ہوئے ایک تاریخی سہ فریقی سربراہ اجلاس کا آغاز کیا۔

اجلاس کا مقصد چین اور جوہری ہتھیاروں سے لیس شمالی کوریا کے بارے میں بڑھتے ہوئے خدشات کے تناظر میں سلامتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔

جو بائیڈن نے جاپان کے وزیر اعظم کیشیدا فومیو اور جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی طویل عرصے سے یہ ترجیح رہی ہے کہ جاپان اور جنوبی کوریا سے تعلقات کو مضبوط بنایا جائے۔

واضح رہے کہ سہ فریقی سربراہی اجلاس پہلی بار امریکی صدر کی رہائش گاہ کیمپ ڈیوڈ میں ہورہا ہے۔

امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا کے سربران مملکت کا اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب تینوں ممالک شمالی کوریا کے جوہری خطرات اور بحرالکاہل میں چین کے بڑھتے قدموں کے بارے میں تشویش رکھتے ہیں۔

ان ہی خدشات کے پیش نظر تینوں ممالک سلامتی اور اقتصادی تعلقات کو سخت کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

South Korea

Japan

North Korea

USA