Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ نے حلف اُٹھا لیا

گورنر خیبرپختونخوا نے نگراں کابینہ سے حلف لیا
اپ ڈیٹ 19 اگست 2023 11:26am
تقریب کا انعقاد گورنر ہاؤس پشاور میں کیا گیا۔
تقریب کا انعقاد گورنر ہاؤس پشاور میں کیا گیا۔

خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ نے گورنر کی جانب سے منظوری دیے جانے کے بعد حلف اٹھالیا۔

گزشتہ روز خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ تشکیل دے دی گئی تھی، جس کی سمری پر گورنرغلام علی نے دستخط کیے تھے۔

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کابینہ ممبران سے حلف لیا اور تقریب کا انعقاد گورنر ہاؤس پشاور میں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

سابق وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ اور کابینہ ارکان سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا حکم

ذرائع کے مطابق نگراں خیبرپختونخوا کابینہ 12 ممبران پر مشتمل ہوگی، جس میں 9 وزراء، 2 مشیر اور 1 معاون خصوصی شامل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزراء میں فیروز جمال شاہ، سید معسود شاہ، جسٹس (ر) ارشاد قیصر، احمد رسول بنگش، آصف رفیق، نجیب اللہ، محمد قاسم جان، جسٹس (ر) ارشاد حسین اور عامر عبداللہ شامل ہیں۔

ڈاکٹر ریاض انور اور ڈاکٹر سرفراز علی شاہ مشیر ہوں گے جبکہ ظفر اللہ خان وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں کابینہ ارکان کل حلف اٹھائیں گے، گورنرغلام علی کابینہ ارکان سے حلف لیں گے۔

واضح رہے کہ 10 اگست کو خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ کے 19 ارکان مستعفیٰ ہوگئے تھے

سیاسی وابستگیوں کے الزام کے بعد الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان کو سیاسی سرگرمیوں میں ملوث وزراء اور معاونین کو ہٹانے کی سفارش کی تھی۔

نگراں وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے 19 ارکان اسمبلی کے مستعفیٰ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ نگراں کابینہ کے دیگر 8 ممبران بھی جلد وزیر اعلیٰ کو اپنے استعفے جمع کرائیں گئے۔

care taker cm kpk

Election Commission of Pakistan (ECP)

general elections 2023

KPK caretaker government