Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں وزیراعظم کاکڑ نے کلینک پر بچی سے کیا گفتگو کی

انوارالحق کاکڑ نے بچی کے ساتھ تصویر بھی بنوائی
شائع 18 اگست 2023 07:30pm
فوٹو ــ اسکرین گریب ( ٹوئٹر/ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ)
فوٹو ــ اسکرین گریب ( ٹوئٹر/ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ)

نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ ایک کلینک پر گئے اور وہاں موجود لوگوں سے گھل مل گئے، انھوں نے ایک بچی کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔

اپنے ایکس (ٹوئٹر اکاؤنٹ) پر نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انھوں نے ایک بچی کو کہا کہ آئیے تصویر بناتے ہیں جس پر بچی اور اس کے ساتھ خاتون خوش ہوگئے اور جلدی سے نگراں وزیر اعظم کے ساتھ تصویر بنوائی۔

نگراں وزیر اعظم نے واقعہ سے متعلق اپنے ٹوئیٹ میں لکھا کہ میں آج ایک فالو اپ ڈینٹسٹ کے پاس گیا اور ویٹنگ روم میں ایک بچی اور اس کی ماں کے ساتھ خوشگوار ملاقات ہوئی۔ یہاں تک کہ ہم نے ایک ساتھ کچھ خوبصورت تصاویر بھی کھینچیں۔

Caretaker PM

anwar ul haq kakar

caretaker cabinet