Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

محمد علی، ڈاکٹر عمر سیف اور مدد علی سندھی نے بطور وفاقی وزراء عہدوں کا چارج سنبھال لیا

عہدے کا چارج سنبھالتے ہی وفاقی وزیر توانائی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
اپ ڈیٹ 18 اگست 2023 07:33pm

نگراں وفاقی وزیر برائے توانائی محمد علی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا، انہیں پاور سیکٹر سے متعلق پیشرفت اور چیلنجز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

عہدے کا چارج سنبھالتے ہی وفاقی وزیر توانائی نے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی۔

مزید پڑھیں

نگراں وفاقی وزیر مرتضی سولنگی نے وزارت سنبھالنے کے بعد پہلا حکم کیا دیا؟

الیکشن دیر سے کرانے کی کوئی خواہش نہیں، حلف کی پاسداری کرینگے، نگراں وزیر اطلاعات

شمشاد اختر وزیر خزانہ، ڈاکٹر گوہر اعجاز کو بھی اہم وزارت مل گئی

وزارت توانائی کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پاور سیکٹر سے متعلق پیشرفت اور چیلنجز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

محمد علی نے توانائی کے شعبے میں مؤثر کام کے لیے عمومی منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

نگراں وزیر توانائی مختلف شعبوں میں 30 سالہ تجربہ رکھتے ہیں، محمد علی اینگرو کارپوریشن اور کراچی اسٹاک ایکسچینج میں بطور ڈائریکٹر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ڈاکٹرعمر سیف نے نگراں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

دوسری جانب ڈاکٹر عمر سیف نے نگراں وفاقی وزیر کے طور پر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

نگراں وفاقی وزیر ڈاکٹر عمر سیف کے وزارت آنے پر سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی عبداللہ خان سنبل نے دیگر اعلی افسران کے ہمراہ استقبال کیا۔

سیکرٹری عبداللہ خان سنبل نے نگراں وفاقی وزیر کو وزرات کے ملحقہ اداروں، کونسلز اور ان کی ذمہ داریوں کے بارے بریفنگ دی۔

عمر سیف نے اس موقع پر کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے حوالے سے معیشت کا بڑا پوٹینشل ہے، آئی ٹی اور سائنس اور ٹیکنالوجی کو ملا کر نالج اکانومی بنائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ٹی اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ سے ملکی معیشت کو آگے لیکر جائیں گے۔

مدد علی سندھی نے نگراں وفاقی وزیر برائے تعلیم کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

معروف مصنف اور صحافی مدد علی سندھی نے نگراں وفاقی وزیر برائے وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے حکام نے نئے تعینات ہونے والے وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔

مدد علی سندھی کو وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے اہم کاموں اور ذمہ داریوں کے بارے میں ایک جامع بریفنگ دی گئی۔

مدد علی سندھی نے کہا کہ ایجوکیشن سیکٹر کی پچیدگیوں کو سمجھ کر حل کرنا چاہتا ہوں ارادہ ہے کہ اس مختصر عرصے میں بھی ایجوکیشن سیکٹر میں بہتری لائی جائے۔

نگراں وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت مدد علی سندھی نے قوم کی خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

اسلام آباد

Caretaker Minister Energy

muhammad ali

doctor umar saif

madad ali sindhi