Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت میں مہنگائی پر کنٹرول کیلئے پیٹرول سستا کرنے پر غور

حکومت 12 ارب ڈالر خرچ کرے گی، آخری بار پیٹرول، ڈیزل کی قیمت 14 ماہ پہلے تبدیل ہوئی تھی
شائع 18 اگست 2023 05:14pm
فوٹو ــ روئٹرز
فوٹو ــ روئٹرز

بھارت میں مہنگائی پر کنٹرول کیلئے پیٹرول سستا کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ اس مقصد کیلئے حکومت 12 ارب ڈالر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، ہمسایہ ملک میں آخری بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 14 ماہ پہلے تبدیل ہوئی تھی۔

پاکستان میں گزرتے وقت کے ساتھ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے اور اس کے رد عمل میں ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے۔

دوسری طرف بھارت میں وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی سے لڑنے کے لئے انتخابات سے پہلے 12 بلین ڈالر کی رقم جاری کرنا چاہتے ہیں۔

بھارتی حکام خوراک اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے مختلف سرکاری محکموں سے ایک ٹریلین روپے (یعنی 12 ارب ڈالر) تک کی رقم منتقل کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

نئی پارلیمنٹ میں اکھنڈ بھارت کا نقشہ آویزاں

آسٹریلیا میں خالصتان ریفرنڈم پر بھارت گھبراہٹ کا شکار

وزیر اعظم نریندر مودی اگلے چند ہفتوں میں اس حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے۔ ان فیصلوں میں مقامی پٹرول کی فروخت پر ٹیکس کو کم کرنا اور دوسرے ممالک سے کھانا پکانے کے تیل اور گندم کی خریداری کے عمل کو آسان بنانا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت میں آخری بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 14 ماہ پہلے تبدیل ہوئی تھی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو آخری بار مئی 2022 میں تبدیل کیا گیا تھا۔

OGRA

Petroleum products

IMF programme

India Fuel Prices

Pakistan Fuel Prices