Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

جڑانوالہ واقعے کی مذمت کرتے ہیں، ملوث عناصر کو سزا ملنی چاہیئے، مولانا عبدالخبیر آزاد

ہر شہری کا تحفظ یقینی بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی
شائع 18 اگست 2023 04:46pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ جڑانوالہ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، واقعے میں ملوث عناصر کو سزا ملنی چاہیئے۔

لاہور میں مسیحی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، ہمارا دین امن اور مذہبی ہم آہنگی کا درس دیتا ہے، ہر شہری کا تحفظ یقینی بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیں

جڑانوالہ کی مسجد میں اعلانات کرکے اشتعال پھیلانے والے شخص سمیت 128 گرفتار

جڑانوالہ میں 19 چرچ اور 86 مکانات جلائے گئے، نقصانات کی رپورٹ تیار

جڑانوالہ کے واقعات پر ملک کی مذہبی جماعتوں کا اظہار مذمت

انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، جڑانوالہ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، واقعے میں ملوث عناصر کو سزا ملنی چاہیئے۔

مولانا عبدالخبیر آزاد کا مزید کہنا تھا کہ جن لوگوں نے یہ عمل کیا انہیں قرار واقعی سزا دی جائے، تمام مکاتب فکر نے جڑانوالہ واقعے کی مذمت کی، قرآن ہو زنبور ہو توارت ہو یا انجیل ان کی تعظیم ضروری ہے، اسلامی ریاست میں اقلیتوں کے تحفظ کے احکامات ہیں۔

یاد رہے کہ 16 اگست کو پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے الزامات کے بعد ہونے والے نقص امن کے واقعات پر دہشت گردی اور جلاؤ گھیراؤ کی دفعات کے تحت 5 مقدمات درج کیے گئے تھے جبکہ مساجد سے اعلانات کرکے عوام کو اقلیتی عبادت گاہوں پر حملہ کرنے کیلئے اشتعال دلانے والے ملزم سمیت 128 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا تھا۔

lahore

Jaranwala

JARANWALA RIOTS

Jaranwala Incident

christian leaders

Chairman of the Central Royat Hilal Committee

maulana abdul khabir azad