Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کالعدم ٹی ٹی پی کے دو گروپوں کے ایک دوسرے پر حملے

گزشتہ رات نورلی محسود گروپ نے کالعدم جماعت الاحرار کےٹھکانے کو نشانہ بنایا
شائع 18 اگست 2023 12:56pm
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

گزشتہ رات کالعدم نور ولی محسود گروپ کے کارندوں نے جماعت الاحرار کے اسد آفریدی کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، اور راستے سے ہٹانے کیلئے اس کے سر کی قیمت مقرر کردی۔

کالعدم ٹی ٹی پی نور ولی محسود گروپ نے خوست میں گل بہادر گروپ پر حملے کے بعد اب جماعت الاحرار کو نشانے پر رکھ لیا ہے۔

نور ولی محسود نے اسد آفریدی کو قلعہ سیف اللہ حملے کے حوالے سے کالعدم ٹی ٹی پی کے راز افشاء کرنے پر ولایت کے منصب سے فوری ہٹا دیا تھا، اور اسے راستے سے ہٹانے کیلئے اس کے سر کی قیمت مقرر کی۔ جب کہ گزشتہ رات محسود گروپ کے کارندوں نے اسد آفریدی کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ کالعدم جماعت الاحرار کے کمانڈرز نے اپنے رہنماؤں سربکف مہمند اور عمر خالد خراسانی کے قتل کا ذمہ دار نور ولی محسود کو قرار دیا تھا۔

TTP

TTP commander