Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دنیا کے سب سے خوش مزاج کتے جو سوشل میڈیا پر چھا گئے

پانچ پیارے پوڈلز اپنی مسکراہٹوں سےصارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
شائع 18 اگست 2023 02:48pm
تصویر: ڈا انڈیپنڈنٹ
تصویر: ڈا انڈیپنڈنٹ

چینی بلاگر کے ہنستے مسکراتے کتوں کی تصاویر انٹرنیٹ پر سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ دلکش تصاویر اور ویڈیوز نے بہت سے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔

عموما کتوں کا نام سامنے آتے ہی تیز آوازمیں بھونکے والے خونخوار کتوں کا تصور آتا ہے مگر پالتو کتے عموماً خوش مزاج بھی ہوتے ہیں۔

چین سے تعلق رکھنے والے بلاگر ایبی کیو کے پ5 ہنستے مسکراتے پوڈلزکا شمار بھی ایسے پالتومیں ہوتا ہے جو ہردم ہنستے مسکراتے رہتے ہیں۔

ان خوش مزاج جانوروں کے نام اینجل، کانگ، کاکا، فینگ فینگ اور بوبو ہیں۔

دلکش کتوں نے اپنی مسکراہٹوں سے سوشل میڈیا پر بے شمارلائکس حاصل کیے ہیں۔ اور انکے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ ہنستے مسکراتے کتے روز مرہ کی روٹین میں کتنے خوش باش ہیں۔

مزید پڑھیں

پالتو کتّے خواب میں کیا دیکھتے ہیں؟

ڈرائیور کتے نے اندھادھند گاڑی دکان میں گھسا دی

جاپان کی’ کتا ’ سفارت کاری

ایبی کیوکے انسٹاگرام پیچ پرموجود تصاویر کو پسند کرنے والے انہیں دنیا کے سب سے خوش مزاج کتے قراردے رہے ہیں۔

.

china

wildfire

happiest dogs