Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عذرا کا کردار حقیقت میں کہاں ٹکرایا ، جویریہ سعود نے بتا دیا

ڈرامہ 'بے بی باجی' کی لڑاکا بہو کا کردار اداکارہ نے کسی سے متاثر ہوکرادا کیا
شائع 18 اگست 2023 11:34am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

گزشتہ ماہ اختتام پزیر ہونے والے ڈرامہ ’بے بی باجی‘ کے مداحوں نے منفی کردار میں جویریہ سعود کی اداکاری کو بے حد پسند کیا، جن کی بے ساختہ اداکاری نے ڈرامے کومقبول بنایا۔ لیکن جویریہ اس کردار سے حقیقی زندگی میں مل چکی تھیں۔

ڈرامے میں جوائٹ فیملی سے الگ ہونے کی خواہشمند بہو عذرا نے جس طرح مختلف چالوں سے سب کا ناک میں دم کیے رکھا ، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں بےحد سراہا گیا اوریہ کردار ہر قسط آن ائر جانے کے ساتھ ساتھ زیر بحث آتا رہا۔

حال ہی میں جویریہ مدیحہ نقوی کے شو میں شریک ہوئیں اور انکشاف کیا کہ بے بی باجی میں عذرا کا مشہور کردار ان کی قریبی دوست کی بھابھی سے متاثر تھا۔

جویریہ سعود کا کہنا تھا کہ وہ اپنی سہیلی کے سسر کی وفات پر ان کے کے گھر گئیں جہاں انہوں نے اس کی بھابھی کو دیکھا جو بالکل اسی طرح بول رہی تھیں جیسا میں نے ’بے ی باجی‘ میں کاپی کی تھی۔

جویریہ سعود کا کہنا تھا کہ وہ (خاتون) ہربات کا غلط مطلب لے رہی تھیں اور سب کو ڈانٹ رہی تھیں۔

اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’ساس سے بدتمیزی کے بعد انہوں نے فوری طور پر مجھ سے بات کرنا شروع کی اور میرے ڈراموں کے بارے میں پوچھا، میری ان سے ملاقات تقریبا پانچ سال قبل ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں

’بے بی باجی‘ میں جمال کے تھپڑ نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے

ڈرامہ ’بے بی باجی‘ میں بیٹوں کے کردار پر صارفین کا شدید ردعمل

بے بی باجی کی آخری قسط دیکھ کر پاکستانیوں میں ’ہائے ہائے‘ مچ گئی

جویریہ سعود مشہور پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ اور میزبان ہیں۔ وہ

متعدد سال سے میڈیا انڈسٹری کا حصہ جویریہ اداکارہ کے علاوہ ٹی وی میزبان بھی ہیں۔

جویریہ سعود نے فلم اور ٹیلی ویژن اداکار سعود قاسمی سے شادی کی ہے۔ اس جوڑی کے دو بچے جنت اور ابراہیم ہیں۔

lifestyle

life and style

baby baji

javeria saud

azra