Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

آوارہ کتوں کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن غیرفعال، سندھ ہائیکورٹ برہم

آوارہ کتوں نے صوبے میں دو لاکھ، کراچی میں 26 ہزار شہریوں کو کاٹا
شائع 17 اگست 2023 12:35pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

سندھ ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کی شکایت سے متعلق ہیلپ لائن غیر فعال ہونے پربرہمی کا اظہار کیا ہے۔

عدالت آوارہ کتوں کی بھر مار سے متعلق سماعت کے دوران شکایت سے متعلق ہیلپ لائن غیر فعال ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور پروجیکٹ ڈائریکٹر اینٹی ریبیرز کو طلب کرلیا۔

طارق منصورایڈووکیٹ نےعدالت کو بتایا کہ 2022 میں آوارہ کتوں نے صوبے میں دو لاکھ شہریوں کو کاٹا، کراچی میں 26 ہزار شہریوں کو کاٹا گیا۔

درخواست مؤقف پیش کیا کہ آج بھی اسپتالوں میں اینٹی ریبیز ویکسین دستیاب نہیں ہے۔

جسٹس عرفان سعادت خان نے کہا کہ کون ہے یہ سب دیکھنے والا ہے، کسی کی ذمہ داری ہے؟ بلاؤ انہیں۔ سرکاری وکیل نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی ذمہ داری ہے۔

عدالت نے فریقین سے17ستمبر کو رپورٹ طلب کرتے ہوئے ربر کی گولیوں سے کتوں کو نشانہ بنانے کی درخواست نمٹادی ہے۔

Stray Dogs

Sindh High Court