Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بادیان کے چھوٹے سے پھول کے بڑے فوائد

کھانے کو ذائقہ دار بنانے کے ساتھ اپنی صحت بھی بہتر بنائیں
شائع 17 اگست 2023 03:35pm
تصویر: ہیلتھ لائن ڈاٹ کام
تصویر: ہیلتھ لائن ڈاٹ کام

**بادیان کا شماراہم مصالحوں میں کیا جاتا ہے لیکن ساتھ ہی اس کے بہت سے اہم فوائد بھی ہیں۔

بادیان کے پھول میں لاتعداد معدنیات اور وٹامنز موجود ہوتے ہیں۔ اس میں وٹامن اے، سی اور بی ہے، اس کے علاوہ اس میں کیلشیم اور فاسفورس بھی موجود ہوتا ہے۔

خواتین کچن میں منفرد انداز سے کھانے تو بناتی رہتی ہیں کبھی گرم مصالحہ پہلے ڈال کر تو کبھی پیس کر، کبھی بادیان کا پھول توڑکر تو کبھی پاؤڈر کے طورپر ثابت ڈال کر کھانوں کا ذائقہ بڑھایا جاتا ہے۔

لیکن یہ بات کم لوگ جانتے ہوں گے کہ بادیان کے استعمال سے مختلف قسم کی بیماریوں اور مسائل سے چھٹکارہ مل سکتا ہے۔

بادیان کی چائے بنانے کا طریقہ:

ایک سے دو بادیان کے پھول اور دو کپ پانی ایک ساتھ ابال لیں اور پھر 5 منٹ تک تیز آنچ پر پکائیں۔ پھر جب پانی کا رنگ تبدیل ہو جائے تو کپ میں نکال لیں۔

بادیان کے پھول کی چائے کے فوائد:

سانس کا مسئلہ:

خواتین ہوں یا مرد حضرات سانس کا مسئلہ کسی کے بھی ساتھ ہوجاتا ہے اور خصوصاً وہ لوگ جو زیادہ تر گھر سے باہر رہتے ہیں دھول مٹی اور کچرے کے ذرات ناک میں جانے کی وجہ سے بھی سانس کے مسائل ہو جاتے ہیں۔

روزانہ بادیان کی چائے کا ایک کپ پینے سے آپ کی ناک کی بلاکیج ختم ہوجائے گی اور سانس کا مسئلہ بھی ٹھیک ہو جائے گا۔

ہارمونز میں عدم توازن:

خواتین کو ہارمونز کے مسائل بہت زیادہ ہوتے ہیں اس کے لئے آپ کو چاہیئے روزانہ صبح نہارمنہ یہ چائے پیئیں اور اگر آپ شوگر کی مریضہ ہیں تو چینی کا استعمال بلکل نہ کریں، اس کو ٹھنڈا کرکے پینے سے بہتر ہے کہ آپ نیم گرم پیئیں تاکہ نیوٹریٹنس کی تاثیر جلدی اثر کرے۔

جوڑوں کے مسائل:

جوڑوں کے مسائل خواتین اور مرد حضرات کے کے ساتھ رہتے ہی ہیں اوراس کی مہنگی دوائیں بھی خوب خریدی جاتی ہیں، لیکن اس درد سے نجات کے لئے اگر ایک کپ بادیان کی چائے پی لیں یہ فوری ریلیف دینے کی طاقت رکھتی ہے۔

مزید پرھیں

گھر کے کچن میں ہمیشہ موجود کلونجی کے حیرت انگیز فوائد

دار چینی آپ کی جلد کے لئے کیوں فائدہ مند ہے؟

کیا آپ کو زیرہ کے فوائد معلوم ہیں؟؟؟

ہاتھوں اور پاؤں کی جلن:

رات کو سونے سے قبل اکثر ہاتھوں اور پیروں میں جلن محسوس ہونے کی شکایت ہوتی ہے تو سونے سے قبل ایک کپ بادیان کی چائے پینی چاہیئے کیونکہ اس میں ریلیکسنٹ اجزات پائے جاتے ہیں جو جلن کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

Women

health tips

food for health

healthy lifestyle