Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان الیکشن کی طرف جا رہا ہے، امریکی وزیرخارجہ کا انوارالحق کاکڑ کو فون

شفاف انتخابات کیلئے معاونت فراہم کریں گے، نگراں وزیراعظم کا انٹونی بلنکن کو جواب
اپ ڈیٹ 17 اگست 2023 11:00am

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے انوارالحق کاکڑ کو نگراں وزیراعظم بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

انٹونی بلنکن نے کہا کہ پاکستان میں آئین کے مطابق الیکشن کی تیاریاں ہیں، پاکستان میں معاشی خوشحالی کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔

انٹونی بلنکن نے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو عہدے سنبھالنے پر مبارک باد بھی دی۔

دوسری جانب نگراں وزیراعظم انوار کاکڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکی وزیرخارجہ کو جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا اورواضح کیا کہ شفاف انتخابات کیلئے معاونت فراہم کریں گے۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت اور جمہوریت کے استحکام کیلئے پرعزم ہیں، اور امریکا کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔

اسلام آباد

US Foreign Minister

Antony Blinken

Caretaker prime minister

Caretaker PM

anwar ul haq kakar