Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن سے پہلے دہشت گردی بڑھتی ہوئی نظر آرہی ہے، سرفراز بگٹی

الیکشن کمیشن کو انتخابات سے پہلے حلقہ بندیاں کرنی چاہیئں، رہنما بی اے پی
شائع 16 اگست 2023 10:59pm
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سینیٹر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ احتجاج کے حق کی آڑ میں ریاست پر حملے کی اجازت نہیں ہوگی، الیکشن سے پہلے دہشت گردی بڑھتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

آج نیوز کے پروگرام ”اسپاٹ لائٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کی صوابدید ہے، الیکشن کمیشن کو انتخابات سے پہلے حلقہ بندیاں کرنی چاہیئں۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کے بعد انتخابات کی تاریخ دے، نگراں حکومت کی ترجیح ہوگی کہ الیکشن صاف اور شفاف ہوں، جب تک حلقہ بندیاں نہیں ہوں گی،الیکشن نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں

ہمارے لیے بہت سے چیلنجز ہیں، یہ چیلنجز پوری قوم کیلئے ہیں، سرفراز بگٹی

انوار الحق کاکڑ کا سینیٹ کی رکنیت اور بلوچستان عوامی پارٹی سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ

بلوچستان عوامی پارٹی کا عام انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ

سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ حلقہ بندیاں بھی صاف اور شفاف انتخابات کی بنیادی شرط ہے، زمینی حقائق بتارہے ہیں الیکشن 6 سے7 ماہ میں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کے حق کی آڑ میں ریاست پر حملے کی اجازت نہیں ہوگی، سیاسی تشدد کا راستہ کسی کو نہیں دینا چاہیئے، الیکشن سے پہلے دہشت گردی بڑھتی ہوئی نظرآرہی ہے، دہشت گردی کے خلاف تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پیج پر آنا ہوگا۔

اسلام آباد

سپاٹلایٹ

Munizae Jahangir

Balochistan Awami Party

general elections 2023

Sarfraz Bugti