Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

ویڈیو تنازع: وسیم اکرم نے پی سی بی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا

عمران خان عالمی کرکٹ کے آئیکون ہیں، سابق کپتان
شائع 16 اگست 2023 03:32pm
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم۔ فوٹو — فائل
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم۔ فوٹو — فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔

ایک ٹویٹ میں وسیم اکرم نے لکھا کہ ایک تھکا دینے والے سفر کے بعد سری لنکا پہنچا تو پی سی بی کی پاکستان کرکٹ کی تاریخ پر مبنی ویڈیو دیکھ کر بڑا دھچکا لگا جس میں عمران خان موجود نہیں تھے۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر عمران خان عالمی کرکٹ کے آئیکون ہیں اور انہوں نے اپنے دور میں پاکستان کو ایک مضبوط یونٹ کے طور پر ترقی دی اور ہمیں ایک راستہ فراہم کیا۔

وسیم اکرم نے پی سی بی سے مذکورہ ویڈیو ڈیلیٹ کرنے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔

خیال رہے کہ پی سی بی کی جانب سے یومِ آزادی پر جاری کی گئی جسے دیکھ کر کچھ لوگ کافی مشتعل ہو گئے کیونکہ ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان عمران خان کو پاکستان کرکٹ کی کامیابیوں کا جشن منانے کے لئے جاری کی گئی ویڈیو سے نکال دیا گیا تھا۔

PCB

imran khan

Wasim Akram

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)