Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عدالت پیشی کے موقع پر شہریار آفریدی کی طبیعت خراب

شہریار آفریدی کمزوری اور خرابی صحت کے باعث لڑکھڑا گئے
شائع 16 اگست 2023 03:14pm
فوٹو:آج نیوز
فوٹو:آج نیوز

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما شہریارآفریدی کی طبیعت خراب ہوگئی اور وہ کمزوری اور خرابی صحت کے باعث لڑکھڑا گئے۔

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی اپنی گرفتاری کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ پیش ہوئے، جہاں ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہریار آفریدی کمزوری اور خرابی صحت کے باعث لڑکھڑا گئے۔

شہریار آفریدی آج پیشی کے موقع پر
شہریار آفریدی آج پیشی کے موقع پر

اس سے قبل ان کی درخواست پر جسٹس بابرستار نے سماعت کی، اور عدالت نے نے ان کے خلاف ایم پی او کا حکم معطل کردیا، اور ریمارکس دیئے کہ شہریار آفریدی اسلام آباد میں اپنے گھرمیں رہیں گے، ان کو کچھ ہوا تو آئی جی اور چیف کمشنر ذمہ دار ہوں گے۔

Shehryar Afridi